کے الیکٹرک روز اول سےآج تک بے لگام گھوڑا بنا ہوا ہے: شرجیل انعام میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک روز اول سےآج تک ایک بے لگام گھوڑا بنا ہوا ہے، بیلنس شیٹ نکالیں دیکھیں بجلی فراہمی کے ادارے کتنا منافع کما رہے ہیں۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کے الیکٹرک پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میٹر ریڈنگ کے بجائے محض اندازوں پر بل بھیجے جاتے ہیں، عوام بل لے کر جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے بل کم نہیں قسطیں کر سکتے ہیں، بارش ہو یا گرمی کے الیکٹرک کے فیڈر ٹرپ کر جاتے ہیں، کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، آئین کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اسمبلی میں بل پاس ہونے پر کے الیکٹرک نے خط لکھا کہ حکومت کی طرف ہمارے واجبات ہیں، امتحانی مراکز کو بھی بجلی فراہم نہیں کی جا رہی۔