ادیتی راؤ کا منگیتر "ہیرامنڈی" دیکھ کر رو پڑا

May 27, 2024 | 12:57:PM
ادیتی راؤ کا منگیتر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری  اپنی ویب سیریز  "ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ  بازار" کی کامیابی پر  مداحوں سے ملنے والی داد کے بعد اب منگیتر سے ملنے والی تعریفوں سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

 اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے منگیتر سدھارتھ کی جانب سے  سیریز دیکھنے کے بعد دیئے جانے والے رد عمل کے حوالے سے بات کی،ادیتی راؤ حیدری  نے بتایا کہ "سیریز دیکھنے کے بعد سدھارتھ نے مجھے آواز دے کر بلایا جب میں ان کے پاس پہنچی تو انکی آنکھیں رونے کے باعث  سرخ  ہو رہی تھیں۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ"سدھارتھ مجھ سے کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن رونے کے باعث بولنے کی حالت میں نہیں تھے۔"

سدھارتھ نے کافی دیر مجھے دیکھنے کے بعد کہا کہ" میں صرف  اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے سنجے لیلا بھنسالی سے ملنا ہے، میں ان سے مل کر ان کی تعریف کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اتنا بہترین کام کوئی اور کر ہی  نہیں سکتا تھا اور ہاں میں تم سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آج سے ہمارے خاندان میں آزادی کے دو ہیرو ہیں "ایک  بھگت سنگھ اور دوسری ببو جان"۔

یہ بھی پڑھیں:ثناء نواز نے پرسکون زندگی گزارنے کاراز بتادیا

 اداکار سدھارتھ اس سے قبل  بھی اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے "ہیرامنڈی" کی موسیقی کی تعریف کی چکے ہیں, انہوں نے اپنی سٹوری میں لکھا تھا کہ"اوپر والے کا شکر گزار ہوں کہ ہم سنجے لیلا بھنسالی صاحب کے دور میں جی رہے ہی۔"

واضح رہے" ہیرامنڈی: ڈائمنڈ بازار "میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، رچا چڈھا، شرمین سیگل، اور سنجیدہ شیخ بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔