(24نیوز)آج بروز پیر 27 مئی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا۔
سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران انجینئرماجد آل زاھرہ کا کہنا ہے کہ آج سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آیا،انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سال رواں کا پہلا واقعہ تھا، سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کاسعودی وقت دوپہر 12بجکر 18منٹ تھا۔
ابوزھرہ کے مطابق سورج 90 ڈگری پر تھا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ اور کسی بھی مجسم عمارت یا دیگر اشیاء کا سایہ نہیں تھا۔