وفاقی وزیرداخلہ نے43 سال بعد اسلام آباد  پولیس کے 64 شہداءکے اہل خانہ کا مسئلہ حل کردیا

محسن نقوی نےشہداء کی فیملیز کے لئے مبین کاٹیجز پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا،این پی ایف سیگو فارمز، چک سیگو راولپنڈی میں 5 مرلے کے گھر تعمیر ہوں گے

May 27, 2024 | 14:50:PM

Read more!

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پولیس شہداء کے اہل خانہ کے لئے احسن اقدام، 43 سال بعد اسلام آباد  پولیس کے 64 شہداء کے اہل خانہ کے لئے رہائش کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کی فیملیز کے لئے مبین کاٹیجز پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا،64 شہداء کی فیملیز کے لئے این پی ایف سیگو فارمز، چک سیگو راولپنڈی میں 5 مرلے کے گھر تعمیر ہوں گے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس شہداء کی فیملیز میں پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کئے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی   بزرگ خاتون کی نشت پر  گئے اور الاٹمنٹ لیٹر دیا۔وزیرداخلہ نے بزرگ خاتون سے گفتگو کی اور دلاسہ دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی نے پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے اہل خانہ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،یہ کام شہداء کے اہل خانہ پر  احسان نہیں۔ یہ ان کا حق ہے جو واپس کر رہے ہیں،یہ کام شہداء کے  لہو کے ایک قطرے کا بھی قرض نہیں اتار سکتا،آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے منصوبے کے بارے بریفنگ دی۔

ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن، چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد،آر پی او راولپنڈی اور شہداء پولیس کی فیملیز اس موقع پر موجود تھیں۔

محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس  کے 63 شہداء ہیں اور ان کی فیملیز کی اسپورٹ شروع کر دی ہے ،ایک اچھی ٹیم ہے آئی جی اور چیف کمشنر کی ،اسلام آباد کی حالت مکمل تبدیل ہو جائے گی،اسلام آباد سیف سٹی کی تشکیل نو، ایس پی یو اور دیگر اقدامات کرنے جا رہے ہیں ،اسلام آباد پولیس کا رویہ تبدیل کرنا ہے ،اسلام آباد پولیس کے شہدا کی فیملیز کو پلاٹس پہلے مل جانے چاہیے تھے ،ان شہداء کی فیملیز کو پلاٹ کے بعد گھر بھی بنا کر دیں گے۔اسلام آباد پولیس میں بہت جلد تبدیلی آئے گی۔

آج کی تقریب ہمارے اہل خانہ کی ہے،آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کی تقریب ہمارے اہل خانہ کی ہے،یہ شہداء کے اہل خانہ ہمارے اہل خانہ ہیں،ہمارے دلیروں نے گولی بارود کی پرواہ نہیں کی ،شہداء گولیوں کے سامنے کھڑے ہوئے،سلام کرتے ہیں ان ماں بہن بیٹیوں کو ،آج شہداء کے اہل خانہ کو گھر اور پلاٹ حوالے کر رہے ہیں ،ہم نے لوگوں کا جان مال بچانے میں سب قربان کر دینا ہے۔

مزیدخبریں