ٹریل فائیو واقعہ، بچہ پھسلن کی وجہ سے گرا یا کوئی حادثہ ہوا ، پوسٹ مارٹم سےپتہ چلے گا،پولیس

ٹریل فائیو پوائنٹ اوپر ہے ٹریل کا،بچے کی جہاں باڈی ہے وہاں سٹیپ سلوپ ہے،باڈی سے تمام سیمپل لیے ہیں،بڑا چیلنج بچے کی باڈی کو بحفاظت وہاں سے لانا ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

May 27, 2024 | 15:06:PM

(روزینہ علی)اسلام آباد میں ٹریل فائیو پر لاپتہ بچے طحہٰ کی لاش کھائی سےمل گئی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن جہانگیر نے کہا ہے کہ ٹریل فائیو پوائنٹ اوپر ہے ٹریل کا،بچے کی جہاں باڈی ہے وہاں سٹیپ سلوپ ہے،باڈی سے تمام سیمپل لیے ہیں،بڑا چیلنج بچے کی باڈی کو بحفاظت وہاں سے لانا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ  بچہ پھسلن کی وجہ سے گرا یا کوئی حادثہ ہوا یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پتہ چلے گا، مزید 2 سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں ڈیڈ باڈی نیچے لانے میں،اگر ٹریل پر ڈیڈ باڈی لانے میں مشکل ہوئی تو ہیلی کاپٹر کا آپشن استعمال میں لا سکتے ہیں۔

مرنےوالے بچے محمد طحٰہ کے اساتذہ بھی افسردہ نظر آئے،اساتذہ کا کہنا تھا کہ محمد طحٰہ بہت ہونہار بچہ تھا، محمد طحہ نٰے نویں جماعت میں 95 فیصد نمبر لیے تھے،محمد طحہ کے واقعہ سے دل افسردہ ہے،بس دعا ہے اللہ اس کی اگٓے کی منزل آسان فرمائے۔

مزیدخبریں