امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیرِ خزانہ سے ملاقات, اہم امور پر تبادلہ خیال

May 27, 2024 | 15:07:PM
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیرِ خزانہ سے ملاقات, اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کر رہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک امریکا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا،ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں کام کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ اور پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔