امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیرِ خزانہ سے ملاقات, اہم امور پر تبادلہ خیال

May 27, 2024 | 15:07:PM

(24نیوز)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک امریکا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا،ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں کام کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ اور پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔
 

مزیدخبریں