ٹریل فائیو پر بچے کی ہلاکت ،آئی جی اسلام آبادکا ردعمل بھی سامنے آگیا
یہاں ٹریلز پر ایسے پوائنٹس ہیں جہاں سے گر کر چھوٹی کھائیوں میں گر جاتے ہیں،آئی جی اسلام آباد کی 24 نیوز سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ بچے کی تلاش کیلئے سب سے بڑا سرچ آپریشن ہوا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ۔
ٹریل فائیو پر بچے کی ہلاکت کے معاملے پرآئی جی اسلام آبادنے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ٹریلز پر ایسے پوائنٹس ہیں جہاں سے گر کر چھوٹی کھائیوں میں گر جاتے ہیں ،آج بچے کے پہلے کپڑے اور پھر باڈی ملی ، دو دن کی مسلسل کوششوں سے بچہ کھائی سے ملا،اس بچے کی تلاش کیلئے سب سے بڑا سرچ آپریشن ہوا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ٹریلز پر سائن بورڈ اور فینسنگ لازمی ہونی چاہئے۔پولیس پر الزام لگانے والے ان کی فیملیز سے پوچھیں ،ان کی فیملی پولیس سے مسلسل رابطے میں تھی اور پولیس افسران ان کے ہمراہ رہے ،والدین سے درخواست ہے کہ اتنے چھوٹے بچوں کو اکیلے ہائیکنگ پر نہ بھیجیں، ان کے ساتھ کوئی بڑا لازمی ہونا چاہیے ،مارگلہ ٹریلز پٹرولنگ فورس اپنا بہترین کام کر رہی ہے۔
ضرور پڑھیں:ٹریل فائیو واقعہ، بچہ پھسلن کی وجہ سے گرا یا کوئی حادثہ ہوا ، پوسٹ مارٹم سےپتہ چلے گا،پولیس