(شاہد سپرا)لیسکونے سولر سسٹم میں نصب ہونیوالے گرین میٹرز پر پابندی لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کمپنی صارفین کیلئے گرین میٹر کو اے ایم آر میٹر سے تبدیل کرے گی ،لیسکو آئندہ گرین کی بجائے اے ایم آر میٹرز کی خریداری کرے گی،لیسکو اے ایم آر میٹر 42 ہزار روپے کی لاگت سے نصب کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایم آر میٹرز لگنے سے صارفین کو 6سے 7 ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے،لیسکو نے مختلف علاقوں میں سولر کنکشنز پر اے ایم آر میٹرز لگانے کا کام شروع کر رکھا ہے ،اے ایم آر میٹرز کی مدد سے بجلی چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی،اے ایم آر میٹر کی تنصیب سے اووربلنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم کی ضمانت منظور ،عدالت نے رہائی کا حکم دیدیا