(ارشاد قریشی)بھارتی سفارتخانے کا3رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا ،جیل پہنچنے والوں میں فرسٹ سیکرٹری سمیت 2 سٹاف ممبر شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وفد نے اڈیالہ جیل میں قید بھارتی قیدی سے ملاقات کیہے ، وفد بھارتی قیدی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا، وفد میں فرسٹ سیکرٹری وینکتیش وارلو سدھارا،سٹاف ممبر دھرووبرگجر اور پیتم سنگھ کرن شامل ہیں ،بھارتی وفد نے قیدیوں فیروز احمد اور نور مشتاق وانی سے ملاقات کی ہے،دونوں قیدی گلگت بلتستان جیل سے آج ہی اڈیالہ جیل منتقل کئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان