(24نیوز)پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کا اجلاس کل شام چار بجے ہوگا ،صدرمسلم لیگ ن کیلئے11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔
پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کا پراسس شروع کیا گیا،آج صبح 9سے پانچ بجے کاغذات نامزدگی کا اجرا تھا ،11کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے ہیں،بشیر میمن ، انوار الحق صدیقی ، اسحاق ڈار ، راجہ محمد فاروق نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ، حافظ حفیظ الرحمان اور شاہ غلام قادر نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ۔
یہ بھی پڑھیں: اختلافات سے کوئی فرق نہیں پڑتا،مشکلات کا حل نکالنا ہوگا: علی امین گنڈاپور