اختلافات سے فرق نہیں پڑتا،مشکلات کا حل نکالنا ہوگا: علی امین گنڈاپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کسی سے اختلافات سےفرق نہیں پڑتا ، عوام کو مشکلات سے نکالنا ترجیح ہے ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ، وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بجلی کے معاملات پر طویل المعاد منصوبہ بندی کے حوالے سے بات چیت کی گئی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نےبات کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو یقین دہانی کرائی گئی،سسٹم میں خامیوں کو دورکیاجائیگا ،انہیں بھی ہماری عوام کی مشکلات کا ادراک ہے، ہمارا مقصد اپنے صوبے سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے,وفاقی اور صوبائی ادارے مل کرکام کرینگے،لوڈشیڈنگ میں خیبر پختونخوا کو ریلیف ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی سے اختلاف ہو یا نہ ہو کوئی فرق نہیں پڑنا ، بجلی کا معاملہ اپنی جگہ ،سیاست اپنی جگہ ، ایسا راستہ نکالاہے جس سے ریلیف ملے گا،خیبر پختونخوا کو لوڈشیڈنگ فری بنانا ہماری ترجیح ہے،سارے ادارے مل کر کام کریں گے،ہمارے صوبے میں کوڈ شیڈنگ کو مسئلہ چل رہا ہے،لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر لاء اینڈ آرڈر کا بھی مسئلہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ واجبات بھی ادا ہو،ہم اپنے ذمے تمام کاموں کو مکمل کریں گے،ہماری گفتگو کا مقصد ریلیف لینا تھا،بہت ساری چیزوں پر مل کر معاملات طے ہوئےہیں ،ہم نے ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو بھی ریلیف ملے گا،باہمی مشاورت سے وفاقی حکومت کیساتھ واجبات کےمسئلے کو بھی حل کریں گے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے ہمارے صوبے اور عوام کا سوچا ،ہم ان کے شکر گزار ہیں ،اس ملاقات سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے ،وفاقی حکومت سے مل کر تمام چیلنجز کو حل کریں گے۔
وفاقی وزیر توانا ئی اویس لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کا حل نکال لیا ہے، جو کام خیبر پختونخواہ میں ہورہا ہے دوسرے صوبوں میں بھی کرینگے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بجلی چوری کی روک تھام سے ہی ہوسکتاہے، چوری کے اختتام سے زیادہ لوڈشیڈنگ کا اختتام ضروری ہے،خیبر پختونخوا بجلی بناکر ملک کو فراہم کررہاہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سیاسی مخالفین پشیمان اور شرمندہ ہوئے ہوں گے،آج ہم نے مل کر معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی ہے،میں وزیر داخلہ کا مشکور ہوں انہوں نے ہمیں پلیٹ فارم فراہم کیا،ہم نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے پلانز بتائے۔
وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ انشاء اللہ خیبرپختونخوا اپنے صوبے کے علاؤہ دیگر صوبوں کیلئےبھی مثال بنے گا،پاکستان میں بجلی کی چوری کو ختم کریں گے،ان کا پروگرام کمیونٹی بیس ہے،لوگوں کو گائیڈ کریں گے،آج الحمدللہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن اور اتحادی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے،ہم اس ہر وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز سے کے پی حکومت اور پاور منسٹری کی بات چیت چل رہی تھی،کافی اچھی سے بات چیت ہوئی ہے،دونوں کا مقصد پبلک کو ریلیف دینا ہے،اس سارے معاملے میں بریک تھرو بھی ہوا ہے،خسارے کو کم کرنا اور پبلک کو ریلیف دینے کی کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات خوازہ خیلہ کےمدرسے میں 8 سالہ طالب علم پر تشدد، قاری گرفتار