(24نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ن لیگ سے مراد میاں نوازشریف ہیں، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف نے مسلم لیگ ن کو عوامی جماعت بنایا،قائد اعظمؒ کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ کو سب سے زیادہ مقبول بنایا۔
لاہور میں صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کاغذات جمع کرواسکتے ہیں ان کے اہل ہونے کا فیصلہ کل سکروٹنی میں ہوگا ، کاغذات نامزدگی فارم کل 12 بجے سے پہلے جمع کروانے ہوں گے ، ایک بجے سکروٹنی ہوگی ، ڈھائی بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکتے ہیں ،کل 3 بجے امیدواروں کی فائنل لسٹ جاری کی جائے گی،سہ پہر چار بجے پارٹی کا الیکشن ہوگا۔
صدر ن لیگ پنجاب نے کہاکہ پارٹی مکمل طور پر نواز شریف کے نام پر متفق ہے تو کوئی اچھنبے کی بات نہیں ، ان کاکہناتھا کہ پارٹی کا کوئی بھی لیڈر یا کارکن الیکشن کیلئے کاغذات جمع کروانا چاہتا ہے تو کروائے ، نواز شریف کسی سے روٹھے ہوئے نہیں، متحرک کردار ادا کررہے ہیں ،نواز شریف کے جن بیانات کی کمی محسوس ہورہی ہے وہ آہستہ آہستہ دور ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں کل عام تعطیل کا اعلان