مریم نواز سے عالمی اداروں کے وفد کی ملاقات

May 27, 2024 | 18:55:PM

(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے فارن،کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس،عالمی بینک اور یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے مشن کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں موثر اور پائیدار پالیسی کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مشن کے وفد میں سینئر ہیلتھ سپیشلسٹ ورلڈ بینک مانو بھٹارائی،پولیٹکل کونسلر برٹش ہائی کمشنر زوئی ویئر،فارن،کامن وہیلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر سارہ شہزاد،یو این ایف پی اے پاکستان کی نمائندہ لوئے شبانے، صوبائی ترجمان یو این ایف پی اے تانیہ درانی، پروگرام اینالسٹ حسنہ چیمہ، پروگرام ایسویسی ایٹ مومنہ اسدشامل تھے، اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ 

ملاقات میں موثر اور پائیدار پالیسی کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا گیا،پاپولیشن ویلفیئر کے اہداف کے حصول کیلئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا،  فیملی پلاننگ پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے وسائل ہم آہنگ کرنے کا جائزہ لیا گیا، ایف سی ڈی او،عالمی بینک اور اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے وفد نے وزیر اعلی مریم نواز کے عوامی فلاح و بہبود کے ویژن کو سراہا،ہیلتھ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں سروس ڈیلیوری امور میں بہتری کے لئے تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ترقی خوشحالی کے عورت کی ایمپاورمنٹ پر فوکس کرنا ہوگا، سماجی اور خانگی امور میں خواتین کی خود مختاری ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کیلئےصوبہ بھر میں مراکز صحت کو ری ویمپ کررہے ہیں، اہداف کیلئے محکمہ صحت پنجاب اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مشترکہ اقدامات کر رہےہیں،وفد نے حکومت پنجاب سے اشتراک کار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ؛ مسافر جیپ کھائی میں جا گری، ڈرائیور سمیت 8افراد جاں بحق

مزیدخبریں