یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 18 روپے کمی

May 27, 2024 | 19:21:PM
یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 18 روپے کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) حکومت کی جانب سے مہنگائی کے ستائے عوام کو یکے بعد دیگرے اچھی خبریں سنائی جا رہی ہیں، آٹا اور  پیٹرول سستا ہونے کے بعد اب گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی کر دی گئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کر دی ہے،نا صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ خاندان بلکہ عام صارف بھی اب یوٹیلیٹی سٹورز سے گھی سستی قیمت پر خرید سکیں گے ، بی آئی ایس پی رجسٹرڈ شہری 393 روپے فی کلو کی بجائے 375 روپے کلو گھی خریدیں گے جبکہ 

عام صارفین کو گھی 463 روپے فی کلو کی بجائے 445 روپے فی کلو مہیا کیا جائیگا ،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈالر، ریال ،درہم سب مہنگے ، روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری