(24نیوز)اسلام آباد کے ٹریل 5 میں ہائیکنگ کے دوران جاں بحق ہونے والے 15 سالہ محمد طحہٰ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 سالہ محمد طحہٰ کو پوسٹ مارٹم کیلئےپاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز )ہسپتال لایا گیاجہاں پمز کی میڈیکو لیگل ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں طحہٰ کا پوسٹ مارٹم کیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد محمد طحہٰ کی ڈیڈ باڈی پولیس کے حوالے کر دی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کہا جاسکے گا۔
پولیس کے مطابق لاش کو کھائی سے نکال کر لانے میں انتظامیہ کو بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑا ،ریسکیو 1122، ایم سی آئی حکام، وائلڈ لائف، محکمۂ جنگلات کی ٹیموں نے بھی لاش ڈھوندنے میں مدد کی۔
یاد رہے کہ طحہٰ اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ ٹریل فائیو گیاتھا اور لاپتہ ہو گیاتھا جس پر اس کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کر لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اے ایس پی شہر بانو وزیرداخلہ محسن نقوی کی پی ایس او تعینات