یوم تکبیر کی چھٹی : لاہور بورڈ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں امتحانات  ملتوی 

May 27, 2024 | 21:12:PM
یوم تکبیر کی چھٹی : لاہور بورڈ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں امتحانات  ملتوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض، آئمہ خان  )یوم تکبیر کے موقع پر حکومت کی جانب سے اچانک چھٹی کے اعلان کے بعد  ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے میٹرک ، انٹر اور یونیورسٹی امتحانات  کے حوالے سے پریشان طلبا اور ان کے والدین کیلئے  اہم خبر آئی ہے کہ تمام بورڈز اور یونیورسٹیز نے کل ہونے والے پیپرز ملتوی کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2کے کل ہونے والے تمام پریکٹیکلز ملتوی کردیئے ہیں، جبکہ سندھ میں جاری میٹرک امتحانات  کے تحت کل ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے ، وزیر جامعات  محمد علی مالکانی کا کہنا ہے کہ کل عام تعطیل کے باعث پرچہ نہیں ہوگا ،کل ملتوی ہونے والا پرچہ آخرمیں لیا جائے گا ۔

دوسری جانب جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی میں کل عام  تعطیل کے باعث 28مئی کوہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں،جامعات کی جانب سے کہا گیاہے کہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اے ایس پی شہر بانو کو اہم حکومتی عہدیدار کا سیکیورٹی آفیسر تعینات کر دیا گیا