(24نیوز ) پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کے تیسرے میچ سے قبل انگلش ٹیم کو زبردست جھٹکالگ گیا، کپتان جوش بٹلر آئندہ ہونےوالامیچ نہیں کھیل پائیں گے ۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20میچ میں 23 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد انگلش کپتان جوش بٹلر چھٹی لے کر گھر روانہ ہوگئے ہیں،رپورٹس کے مطابق انگلش کپتان کی اہلیہ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف منگل کو ہونے والے تیسرے میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے،جوش بٹلر کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے، البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان کیخلاف چوتھے اورآخری ٹی20 میچ کیلئے بھی دستیاب ہوں گے یا نہیں تاہم یہ کنفرم ہے کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت وہی کریں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی 20سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا، انگلش ٹیم کو1.0 کی برتری حاصل ہے ،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : اے ایس پی شہر بانو کو اہم حکومتی عہدیدار کا سیکیورٹی آفیسر تعینات کر دیا گیا