یوم تکبیر ؛خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

May 27, 2024 | 21:59:PM
یوم تکبیر ؛خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کے یوم تکبیر پر عام تعطیل  کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ حکومت نے بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 28مئی کو پورے صوبے میں عام تعطیل ہو گی،کے پی میں کل تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے،تاہم پروفیسر نصراللہ چئیرمین خیبرپختونخوا بورڈز چئیرمین کمیٹی نے کہاہے کہ 28مئی کے پرچوں کے تمام انتظامات مکمل ہیں لہٰذا خیبرپختونخوا کے تمام بورڈز کے پرچے شیڈول کے مطابق ہونگے۔تمام طلبا و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پشاور بورڈ کے زیراہتمام امتحان شیڈول کے مطابق ہونگے۔

ادھر حکومت بلوچستان نے بھی یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا اور صوبے بھر میں امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایس پی شہر بانو کو اہم حکومتی عہدیدار کا سیکیورٹی آفیسر تعینات کر دیا گیا