پنجاب بار کونسل کا سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کو ہٹانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پنجاب بار کونسل (پی بی سی) نے سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن عثمان انور کے طرز عمل پر شدید تحفظات اظہار کرتے ہوئے فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق پی بی سی کے وائس چیئرمین کامران بشیر مغل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پیر عمران اکرم بودلہ کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ عثمان انور ے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور پنجاب کے پراسیکیوٹرز سے انتقام لینے کیلئے کارروائیاں کیں، جس پر انہوں نے عثمان انورکے غیر منصفانہ فیصلوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا،پی بی سی عہدیداران کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پبلک پراسکیوشن نے لاہور ہائیکورٹ (ایل ایچ سی )کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی صریح خلاف ورزی کی اوراپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے خواتین پراسیکیوٹرز کی دور دراز علاقوں میں غیر قانونی تبادلوں کا حکم دے رہے ہیں۔
پی بی سی کا مزید کہنا ہے کہ عثمان انور پراسیکیوٹرز سے بدلہ لینے کیلئے سیکرٹری پبلک سروس کمیشن کے ذریعے محکمے میں شامل ہونے والے پراسیکیوٹرز کی ترقی کے لیے غیر منصفانہ، غیر آئینی اور غیر قانونی امتحانات بھی متعارف کروا رہے ہیں ،یہ تمام اقدامات عثمان انور اپنے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں جانے پر استغاثہ سے بدلہ لینے کے لیے اٹھا رہے ہیں,پنجاب بار کونسل نے سیکریٹری پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ پولیس فورس کو اپنے ذاتی فائدے کیلئے استعمال کرتے ہوئے اپنی جائیداد کے متعدد تنازعات جو عدالتوں میں ہیں پر اثر انداز ہو رہے ہیں ۔
پنجاب بار کونسل نے پنجاب کے پراسیکیوٹرز کی طرف سے دی گئی قلم بند ہڑتال کی کال کی حمایت کی اور ان کی ہر ممکن حمایت کا عزم کیا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے حکومت سے سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا اور ان کے خلاف کارروائی اور پراسیکیوٹر کے خلاف انتباہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کی چھٹی منسوخ