پی ٹی آئی کے 2 ایم این ایز کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

May 27, 2024 | 23:52:PM
پی ٹی آئی کے 2 ایم این ایز کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے 2 اراکین قومی اسمبلی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل )میں ڈال دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں، پنجاب پولیس کی سفارش پر دونوں رہنماؤں کے نام لسٹ میں شامل کیے گئےہیں ،پنجاب پولیس کے مراسلے کے مطابق دونوں رہنماں پر پاکستان پینل کوڈ 290 اور 291 کے تحت مقدمہ درج ہے، جو کہ کار سرکار میں مداخلت اور امن و امان کو نقصان پہنچانے پر درج کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : یوم تکبیر :سرکاری ملازمین کی چھٹی منسوخ