تنخواہوں کی عدم ادائیگی، راولپنڈی میٹروبس سروس عملے کا احتجاج  

Nov 27, 2020 | 09:25:AM
تنخواہوں کی عدم ادائیگی، راولپنڈی میٹروبس سروس عملے کا احتجاج  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس سروس کے ملازمین کا صبر جواب دے گیا،ٹکٹنگ اسٹاف نے کام چھوڑ کر دھرنا دے دیا، احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کی میٹرو بس سروس معطل ہوگی۔ ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

 تفصیلات کے مطابق ٹکٹنگ اسٹاف کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بند ہو گئی ہے ۔ ملازمین نے تین ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر آئی جی پی سٹیشن پر احتجاجی دھرنا  دیا  اور نعرے بازی بھی کی۔ ملازمین نے میٹرو بس کو زبردستی روکا جس سے جڑواں شہروں میں بس سروس معطل ہوگئی۔

میٹرو بس ملازمین کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں، جس سے نوبت فاقوں سے پہنچ چکی ہے، تنخواہوں کی ادائیگی تک دھرنا جاری رہے گا۔میٹرو ملازمین کا کیہ دھرنا تقریباً سات گھنٹے تک جاری رہا جس سے راولپنڈی اسلام آباد میں سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ملازمین سے مذاکرات کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوگئی۔ تنخواہ نہ ملنے ملازمین میں ٹکٹنگ سٹاف شامل ہے۔ احتجاجی دھرنا کے دوران ملازمین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔