پنجاب بار کونسل میں انتخابات کل ہو نگے ، انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) پنجاب بار کونسل کے پانچ سال کے لئے انتخابات کل 28 نومبر کو ہوں گے۔.انتظامات مکمل کرلیے گئے۔پولنگ کا وقت ساڑھے آٹھ بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا ۔لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں۔عام تعطیل۔ہوگی ۔پنجاب بار کونسل کی 75 سیٹوں کے لئے کل 399جبکہ لاہور میں سولہ سیٹوں پر 95 ریکارڈ امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔پنجاب بار کونسل کے لاہور سیٹ کے لیے انتخابات لاہور ہائی کورٹ میں ہوں گے ۔ پنجاب بار کونسل کے 28 نومبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے ایس او پیز جاری کئے جاچکے ہیں ۔۔جن کے مطابق پنجاب بار کونسل کے انتخابات اٹھائیس نومبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے پانچ بجے تک بغیر وقفہ کے ہونگے۔
لاہور ہائی کورٹ کےاحاطے کو پولنگ اسٹیشن ڈیکلئر کیا گیا ہے ۔انتخابات کے روز کسی شخص کو بغیر ماسک کے پولنگ سٹیشن کے اطاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔امیدوار ووٹرز وکلاء کے لیے سینی ٹائزر کے استعمال کا بندوبست کریں گے۔کسی امیدوار کو پولنگ کے روز ہائیکورٹ اور اس کے گردونواح میں لنچ بکس تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔انتخابات کے روز کسی بھی امیدوار کو ہائیکورٹ میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے صرف کالی یا نیلی پنسل استعمال ہوگی,اس کے علاوہ کوئی بھی پنسل استعمال نہ ہوگی۔ااگر کسی اور کلر کی پنسل استعمال ہوگی تو ووٹ مسترد سمجھا جائے گا۔ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے قومی شناختی کارڈ اور پنجاب بار کونسل کا کارڈ 2019 یا 2020 لازمی ہوگا۔دونوں کارڈز کے بغیر ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جی پی او چوک کے قریب شاہ چراغ پارک اور سپریم کورٹ رجسٹری کی سڑک ووٹرز وکلاء کی پارکنگ کے لئے استعمال ہوگی ۔لاہور ڈویژن کے امیدوار ،ٹرنر روڈ ، فین روڈ سے مزنگ اڈے ا تک کیمپ آفس بناسکیں گے۔۔پنجاب بار کونسل کی 75 سیٹوں کے لئے 399 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔
لاہور میں سولہ سیٹوں پر 95 ریکارڈ امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔پنجاب بار کونسل کے لئے لاہور سیٹ سے حصہ لینے والوں میں بیرسٹرمحمد احمد قیوم، جمیل اصغر بھٹی ، منیر حسین بھٹی ،رانا ضمیر احمد جھیڈو ،نرگس ناہید ،شیخ سخاوت علی ،بابر وحید ،چودھری قمر شاہد میو ،شاہداقبال ببر ،چودھری قاسم ، شہباز احمد ،سید اسد عباس زیدی ،خرم ایس بیگ ،احتشام الحق ڈار ،افتخار علی، عاصم چیمہ ،شیخ محمد ابراہیم ،محمد علی خان ،اعجاز فرحت کھوکھر ،عزیز بھٹی ،عظمت علی چوہان،سید منظور حسین شاہ گیلانی ،مظہر محمود بھٹی ،رائے سرفراز انور خان ،اعجازالاحسن مغل ،عرفان احمد خان شامل ہیں ،اشفاق احمد کھرل ،فرحان شہزاد ،اظفر عباس شمسی،شہزادہ محمد ذیشان مرزا ،رانا سعید انور ،مصطفی شوکت عمران پاشا ،میاں محمد سعید ،عطاءاللہ عاطف خان زادہ،طارق ریاض،رانا ذوالفقار علی ،میاں شاہ عباس ،رائے نواز کھرل،عامر بیگ مرزا ،مسرت رحمان ،شیخ مشتاق حسین سمیت دیگر شامل ہیں ،قصور سے 11،شیخوپورہ سے 7،ننکانہ صاحب سے 5،گجرانوالہ سے 15 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔بہاولپور سے 11 ،بہاولنگر سے 3 ،رحیم یار خان سے 8 ،ڈی جی خان سے 5 ،لیا سے 3 ،مظفر گڑھ سے تیرہ امیدوار ,راجن پور سے 6 ،خانیوال سے 14 ،لودھراں سے 7،ملتان سے 23 ،وہاڑی سے 18 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ،فیصل آباد سے 18 ،چنیوٹ سے 5،جھنگ سے 6 ،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 6 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں .پنجاب بار کونسل کی بلڈنگ میں تین دسمبر کو ووٹوں کی گنتی یوگی.8 دسمبر کو پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔