جے یو آئی سربراہ کا حکومت سے بغاوت کا اعلان

Nov 27, 2020 | 10:34:AM
جے یو آئی سربراہ کا حکومت سے بغاوت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نااہلوں کیخلاف بغاوت فریضہ ہے، اس جہاد سے پیچھے ہٹنا گناہ سمجھتے ہیں،یہ بات مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے یہ بھی کہا کہ تمام جماعتیں یہ چاہتی ہیں کہ اس حکومت کا خاتمہ ہو ۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  پاک چین دوستی جو ایک مدت سے مثالی چلی آ رہی ہے اس میں دراڑیں آرہی ہیں اس حکومت کی بدولت نہ صرف چین بلکہ عرب امارات اور سعودی عرب بھی  پاکستان ناراض سے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مزید یہ بھی کہا کہ  ایسے نا اہلوں سے مفاہمت کیسے کی جا سکتی ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ ہماری جماعت اس حکومت سے بغاوت کرتی ہے، کیونکہ یہ نا اہلوں کی حکومت ہے۔  فضل الرحمان نے یہ بھی کہا ہے کہ نااہلوں کے خلاف بغاوت کرنا فریضہ ہے، اس جہاد سے پیچھے ہٹنےکو گناہ سمجھتے ہیں۔  تمام جماعتیں اس حکومت کے خاتمے پر متفق ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو سمیٹ کرچین کو ناراض کرنا اس حکومت کا ایجنڈا تھا، چین کے ساتھ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی پاکستان سے ناراض ہیں۔جب کہ موجودہ حکومت نےدیگر ممالک سے سفارتی تعلقات بہتر بنانے کی بجائے خراب کئے ہیں، جس کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔