ملتان جلسہ سےقبل اپوزیشن کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی !!!

Nov 27, 2020 | 10:49:AM

 (24نیوز)ملک میں کورونا کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کے باعث حکومت پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے متحرک ہوگئی۔ جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کے علاقے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو 30 کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ کہنہ کو رات گئے پولیس کی جانب سے سیل کیا گیاہے، پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس (پی ڈی ایم) نے 30 نومبر کو قاسم باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے جلسے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

 پنجاب حکومت پہلے ہی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کی جانب سے کئے جانے والے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر چکی ہے۔ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے سلسلے میں 2 روز قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر کارکنوں کو بلا اجازت ریلی نکالنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا، کل انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں