میٹرک ، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بغیر پریکٹیکلز لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یہ فیصلہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئر مین کے لاہور میں اجلاس میں ہوا۔ جہاں پورے صوبے کے تعلیمی بورڈز کے چئیر مینز نے شرکت کی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق : پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کر دیا۔پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کا لاہور میں اجلاس ہوا ،جس میں پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ سال 2021 میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے۔اس کی ایک وجہ تعلیم کاتسلسل جاری نہ رہنا بھی ہے۔گزشتہ دنوں جب کورونا کی پہلی لہر شروع ہوئی تو تقریباً چھ ماہ کے لئے سکول بند کر دئیے گئے ۔ سکول بند ہونے سے جو تعلیمی نقصان ہوا ابھی وہ پورا نہ ہو پایا تھا کہ کرونا نے دوبارہ آ دبوچا، اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر دوبارہ اسکول بند کرنا پڑے۔
وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق تعلیمی ادارے کورونا پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے، تعلیمی اداروں میں دیگر سیکٹر کے مقابلے میں ایس او پیز پر زیادہ عمل ہورہا ہے ،جب کہ سب سے زیادہ ریسٹورینٹس، شادی ہالز اور بڑی مارکیٹیں کورونا پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اگر اسکول بند ہوتے ہیں ،تو ان ٹیبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر آن لائن پڑھ سکتے ہیں البتہ بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اور دیگر سہولیات نہیں،اور نہ ہی تمام بچوں کے پاس ٹیبلیٹس کی سہولت موجود ہے۔ لیکن 60 فیصدعلاقوں میں ایسا ممکن ہے۔