کراچی کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Nov 27, 2020 | 11:46:AM

 (24نیوز)کراچی کے ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں کورونا کیسوں سے متعلقہ گلیوں کو بند کیا جائے گا جب کہ متاثرہ گلیوں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا اور رہائشیوں کو باہر نکلتے ہوئے لازمی ماسک پہننا ہوگا۔

مزیدخبریں