"طیارے زمین پر" کی اگلی قسط.. ایک اور بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ۔۔

Nov 27, 2020 | 12:01:PM

(24نیوز)"تارے زمین پر "کے بعد "طیارے زمین پر"۔۔ بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 29 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مگ 29 طیارے کا ایک پائلٹ لاپتہ جبکہ دوسرے کو تلاش کر لیا گیا، بھارتی بحریہ کے مطابق مگ 29 بحریہ عرب پر حادثے کا شکار ہوا، رواں سال بھارت کا تیسرا مگ 29 تباہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال بھی بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے، فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ائیرفورس کے مجموعی طور 10 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جن میں سے 2 کو پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرایا تھا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت اسلحے کی خریداری پر اربوں ڈالر خرچ کرتی ہے اس کے باوجود بھارتی فوج کی قیادت اسلحے کی کمی کا رونا روتی رہتی ہے۔  

 

مزیدخبریں