حکومت نہیں کورونا کے خلاف جنگ لڑیں ، چودھری  سرور کا اپوزیشن کو انتباہ

Nov 27, 2020 | 12:06:PM

24نیوز: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ مخالفین کے جلسے ’کورونا پھیلاؤ‘ مہم کا حصہ ثابت ہونگے، یہ وقت حکومت کیخلاف نہیں کورونا کے خلاف جنگ لڑ نے کا ہے، انہوں نے کہا اپوزیشن کی جلسوں کی ضد کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔

 
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سے ڈپٹی سپیکر صوبائی سمبلی سردار دوست مزاری نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا حکومت مضبوط اور مستحکم ہے، جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، ہم پاکستان کو آگے اور مخالفین پاکستان کو پیچھے لیکر جانا چاہتے ہیں، انشاء اللہ پاکستان کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھتا رہیگا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، پہلی بار موجودہ حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے مشن پر گامز ن ہیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے ہر سطح پر ایس او پیز پر مکمل عملددرآمد ضروری ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کا کہنا تھا وزیر اعظم پر قوم کو مکمل اعتماد ہے، اپوزیشن کے عزائم ناکام ہوں گے، اپوزیشن کو چاہیے وہ جلسوں کی ضد کو چھوڑ کر کورونا ایس اوپیز پر عمل کرے۔
 

مزیدخبریں