بختاور کی منگنی، بلاول اور زرداری کی شرکت مشکوک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وزیر برائے وومن ڈیویلپمنٹ شہلا رضا کا کہنا ہے کہ بختاور کی منگنی کی تقریب تقریباً گھر کے لوگوں تک ہی محدود ہو گئی ہے۔بلاول اور آصف زرداری دونوں کی شرکت مشکوک ہے۔
تفصیلات کے مطابق :شہلا رضانے بتایا کہ منگنی میں بلاول کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتی کہ وہ بختاور کی منگنی میں شرکت کریں گے یا نہیں، ان کے ڈاکٹر انہیں منگنی میں شریک ہونے کی اجازت دیں گے یا نہیں۔ بلاول ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہی تقریب میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ وہ گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ میں ہیں ۔جب کہ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی طبیعت بھی کافی خراب تھی ،لیکن اب کچھ بہتر ہے۔ممکن ہے آصف زرداری کچھ دیر کے لیے بختاور کی منگنی میں شرکت کریں گے، جب کہ میں(پیپلز پارٹی کی رہنما اور وزیر برائے وومن ڈیویلپمنٹ شہلا رضا) بھی بختاور کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔
شہلا رضا نے یہ بھی بتایا ہے کہ بختاور کو سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،اور نہ وہ سیاست میں آنے کا کوئی ذہن رکھتی ہیں وہ گھریلو معاملات میں دلچسپی رکھتی ہیں۔خیال رہے کہ بختاوربھٹو کی منگنی کی تقریب آج بلاول ہاؤس میں ہوگی لیکن کورونا وبا کے باعث بلاول ہاؤس میں تقریب کی سرگرمیاں ماند پڑنے لگیں کیونکہ بلاول بھٹو کورونا کے باعث بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے، وہ گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ میں ہیں۔بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے دعوت نامے پرمہمانوں کو کورونا احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت سے 24 گھنٹے قبل کورونا کے منفی ٹیسٹ کی اسکین کاپی بھی بلاول ہاؤس کو فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔