ملتان جلسہ گاہ سیل کیوں کی؟؟؟ راناثنااللہ  برہم،حکومت کو وارننگ دےدی

Nov 27, 2020 | 13:00:PM

 (24نیوز) سینئر لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ  حکمران بد ترین انتقام پر اتر آئے ہیں، جلسے میں عوام نہیں آرہے تو گرفتاریاں کیوں کر رہے ہیں؟ملتان میں ہر قیمت پر جلسہ ہوگا، حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو پورے شہر میں عوام سڑکوں پر ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما رانا ثنا اللہ کا  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ موجودہ حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں، حکمرانوں کو کوئی شرم و حیا نہیں۔ملتان میں ہمارے یوسی چیئرمین اور کونسلرز کو گرفتار کیا گیا، قلعہ قاسم پارک کو نہ کھولا تو عوام سڑکوں پر ہوں گے، ملتان میں جلسہ گاہ کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، حکومت انتقامی کارروائی کی سیاست کر رہی ہے، مریم نواز طے شدہ شیڈول کے مطابق ملتان پہنچیں گی، کورونا کے باوجود عوام اپوزیشن تحریک کیساتھ چلنے کو تیار ہیں، عوام کورونا حکومت کیخلاف پی ڈی ایم تحریک کا ساتھ دیں گے۔

مزیدخبریں