24 نیوز: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملتان جلسہ میں آصفہ بھٹو زرداری شرکت کر کے سرپرائز دے سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 نومبر پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے، آصفہ بھٹو زرداری جلسے میں شرکت کر کے سرپرائز دے سکتی ہیں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کے باعث 30 نومبر کے تاسیسی جلسے میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں۔وہ قرنطینہ میں ہیں۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے ملتان جلسے کے رستوں میں لگائی گئی رکاوٹوں سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے، 30 نومبر کوجلسہ ہر صورت ہوگا۔
سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری بھی وڈیو لنک پر جلسے سےخطاب کریں گے۔