24 نیوز: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت ملک کے آئین کو بی جے پی کے ایجنڈے میں تبدیل کر کے 'یوم آئین' منا رہی ہے جس پر میں حیران ہوں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے نئے غیر آئینی قوانین بنائے جا رہے ہیں جن سے ہٹلر کی حکومت بھی شرمسار ہو رہی ہوگی، ان باتوں کا اظہار انہوں نے بھارت کے ’یوم آئین‘ کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا بھارتی حکومت کی طرف سے یوم آئین منانے پر متحیر ہوں کیونکہ انہوں نے آئین کو بی جے پی کے ایجنڈے میں تبدیل کر دیا ہے۔ سی اے اے، این آر سی اور لو جہاد جیسے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں جو نہ صرف آئین کی طرف سے منظور کردہ بنیادی حقوق کے منافی ہیں بلکہ ان سے ہٹلر کی حکومت بھی شرمسار ہو رہی ہوگی'۔
انہوں نے پوچھا کہ بتا دیں کہ ملک میں 26 نومبر کو 'یوم آئین' منایا جاتا ہے۔ 1949 میں اسی روز قانون ساز اسمبلی نے باضابطہ طور آئین کو منظور کیا تھا جس کو بعد ازاں 26 جنوری 1950 سے نافذ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت میں 'یوم آئین' کو سال 2015 میں پہلی بار این ڈی اے کے دور حکومت میں منایا گی اور اس کو 'قومی قانون دن' کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔