ملتان میں پکڑدھکڑ جاری،کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوفزدہ ہیں:بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ملتان میں کارکنوں کی گرفتاریاں کر رہی ہے، کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوف زدہ ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو کرنا ہے کر لیں، ہمیں پی ڈی ایم قائدین کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے کوئی نہیں روک سکتا، وفاقی حکومت نے ملتان میں کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔
Fascist regime continues to arrest Democratic activists in Multan. These puppets are scared of jiyalas. Try as they might they cannot stop PPP from marking our foundation day along with PDM leaders on 30th November. https://t.co/5DrIYbg0KF
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 27, 2020
دریں اثنا پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے بھی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے جلسے کے سلسلے میں کنٹینرز پہنچانے کا وعدہ پورا کر دیا جس کی وجہ سے جلسہ گاہ کی تما م شاہراہیں بند ہو چکی ہیں، حکمران کھانا پہنچانے کا بھی وعدہ پورا کریں تاکہ اپوزیشن کو آمریت کے دور کی یاد تازہ ہو سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کرے اور گرفتار کارکنان کو بھی فوری رہا کرے۔