نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں اماراتی شہری سے جواب مانگ لیا

Nov 27, 2020 | 15:11:PM

24 نیوز: نیب نےچودھری شوگر ملز کیس میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے اماراتی شہری سعید سیف بن جابر السودی سے اہم معلومات مانگ لی ہیں، سعید سیف چودھری شوگر ملز کا‌ شیئر ہولڈر ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے چودھری شوگر ملز کیس میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے متحدہ عرب امارات کے شہری سعید سیف بن جابر ال سودی کو لکھے گئےخط میں 7 دسمبر تک تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیا  ہے،

خط میں نوازشریف اور مریم نواز سے مالی معاملات میں تعلقات کی نوعیت معلوم کی گئی ہے۔ مریم نواز کے مطابق سعید سیف بن جابر ال سودی کیساتھ فنانشنل معاملات ہیں، اماراتی شہری کے چوہدری شوگر ملز میں 9عشاریہ 4ملین کےشیئرز ہیں۔

نیب کے خط میں پوچھا گیا ہے کہ بتائیں کب سے شریف خاندان سے تعلقات ہیں؟ 31کروڑ 10لاکھ روپےکے شیئرز چوہدری شوگر ملز کی طرف سے منتقل ہوئے، کیا یہ آپ کے علم میں ہے؟ چوہدری شوگر ملز کی جانب سے کلیم کیا گیا کہ آپ نے 6ملین ڈالر بھجوائے، کیا یہ درست ہے؟ آ پ کا نوازشریف اور مریم نواز سے کیا تعلق ہے اور کب سے ہے۔ سعید سیف کو7دسمبر تک تمام ریکارڈ کے ساتھ مکمل تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں