جہانگیرترین بےقصور،وزیراعظم ہاؤس پر غیرمنتخب لوگ قابض ہیں:راجہ ریاض

Nov 27, 2020 | 15:19:PM

(24نیوز)پی ٹی آئی رہنما راجا ریاض  کا کہنا ہے کہ غیرمنتخب لوگوں نے ایوان وزیراعظم پر قبضہ کررکھا ہے۔یہ لوگ عمران خان کو غلط معلومات دے کر اپنی دیہاڑی لگارہے ہیں۔جہانگیرترین نے کوئی غلط کام نہیں کیا ،قانونی طور پر سبسڈی لی۔

  تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجا ریاض نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس پر غیر منتخب لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے، جنہیں تجربہ نہیں وہ اردگرد جمع ہیں۔ انہوں نے  فیصل آباد موٹروے ٹول پلازہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بیورو کریسی نے سازش کر کے ٹول پلازہ دوبارہ فعال کیا، اس سے پی ٹی آئی بدنام ہو رہی ہے، اگر ٹول پلازہ ختم نہ کیا گیا تو تاجروں کیساتھ ملکر احتجاج کروں گا۔انہوں نے مزید کہا  کہ فیصل آباد نے سب سے زیادہ سیٹیں جیت کر دی لیکن فیصل آباد کو کوئی وزارت نہیں دی گئی۔ چینی سکیںڈل پر ان کا کہنا تھا کہ جہانگر ترین بے گناہ ہیں، اب وہ ملک میں واپس آچکے ہیں۔

مزیدخبریں