(24نیوز)بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بہت جذباتی ہے،یہ صرف شروعات ہے کورونا کے سبب جو خوشیاں ادھوری رہ گئی ہیں وہ ہم سب کورونا کے بعد ملکر منائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی آج منگنی ہے اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کادن بہت جذباتی ہے،آپ سب کے پیار اوردعاؤں کا شکریہ، ہماری خوشیوں میں شامل پیپلزپارٹی کےکارکنوں کابھی شکریہ ، یہ صرف شروعات ہے منگنی کی خوشیاں ہم سب کورونا کے بعد ملکر منائیں گے، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہیدبینظیربھٹو اورپورےخاندان کودعاؤں میں یاد رکھیں، بختاور نے اپنی ڈھولکی پر اپنی والدہ کا لباس زیب تن کیاجبکہ تقریب کے لئے بختاور اپنی والدہ کے نکاح جیسا لباس پہننا چاہئیں گی۔
خیال رہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب آج کرا چی بلاول ہاؤس میں ہو گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں صرف بھٹو، زرداری، چوہدری خاندان کےافرادشریک ہوئے انہیں بھی کورونا کلیرنس کی سکینگ کاپی چوبیس گھنٹے پہلے بلاول ہائوس میں جمع کرانی تھی ۔ کورونا کی دوسری لہر کے سبب ان کے علاوہ کسی رکن اسمبلی یاکابینہ ممبر کو منگنی کی تقریب میں مدعونہیں کیاگیا۔ذرائع کے مطابق تقریب میں 100سے125مہمانوں کودعوت دی گئی جبکہ منگنی کی تقریب میں مہمانوں کوکیمرہ لےجانے کی بھی اجازت نہیں تھی ۔ذرائع بلاول ہاوس کے مطابق بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے لئے خصوصی لباس ڈیزائن کرایاہے۔