آصفہ بھٹو سرپرائز دینے کو تیار

Nov 27, 2020 | 18:32:PM
 آصفہ بھٹو سرپرائز دینے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (24نیوز)سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملتان میں ہونے والے جلسے میں شرکت کرکے سرپرائز دے سکتی ہیں۔
ملتان میں صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 30 نومبر کو پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے، اس روز آصفہ بھٹو زرداری ملتان آئیں گی ،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث جلسے میں شریک نہیں ہوسکتے، لہٰذا آصفہ بھٹو یوم تاسیس کے موقع پر پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کریں گی۔
 انہوںنے مزید کہا کہ حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کر رہی ہے لیکن جلسہ ہر صورت ہوگا۔واضح رہے کہ ملتان کی انتظامیہ نے اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جس پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بھی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ اگر جلسے کو روکا گیا تو ملتان کے شہری سڑکوں پر نکل آئیں گے اور حکومت کو انہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔