”پیرول پر کب رہا کیا جائے“؟شہزاد اکبر نے شہباز شریف کی درخواست شیئر کردی

Nov 27, 2020 | 18:59:PM

(24 نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے شہباز شریف کی پیرول کےلئے دی جانے والی درخواست جاری کر دی۔
مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خدارا موت پر سیاست مت کریں، حکومت پنجاب نے آپ کو غیر معمولی رعایت دی ہے، انہوں نے شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی درخواست ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس درخواست سے مریم اورنگزیب اور رانا ثنا کا جھوٹ کا پردہ فاش ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تین دن سے ان رہنماؤں نے حکومت کے پیرول نہ دینے کی گردان لگا رکھی ہے جبکہ خود درخواست میں کہا گیا کہ میت کی آمد سے ایک دن پہلے پیرول پر رہا کیا جائے ۔

مشیر داخلہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہاکہ حد ہے جھوٹ اور ڈھٹائی کی، پیرول پہ آج رہائی دونوں قیدیوں کی خواہش کے مطابق میت کے آنے سے کچھ گھنٹے پہلے کی گئی ہے پیرول پر پانچ دن رہائی غیر معمولی ریلیف ہے، قوم خوب آگاہ ہے کہ دوسرا بیٹا پوتے اور نواسے سیاست اور اپنی سیاہ کرایوں کے باعث جنازے میں شرکت نہیں کر رہے

مزیدخبریں