پی ڈی ایم جلسے میں شریک اے این پی کی اہم رہنما کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کی رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں،کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ثمر ہارون نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاورپی ڈی ایم جلسہ سے ایک اور رہنما کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں، اے این پی کی رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلورکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ثمر ہارون بلور نے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایاتھا،اے این پی رہنما نے نے ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
واضح رہے کہ ثمر ہارون بلور پی فی ایم کی میڈیا کمیٹی کی ممبر بھی تھیں، ثمر ہارون بلور کے سیکرٹری اور دیگر سٹاف کا رزلٹ منفی آیا ہے۔
I have tested positive for #COVIDー19 and have isolated myself after symptoms. Need your prayers and hoping to recover soon.
— Samar Haroon Bilour (@SamarHBilour) November 27, 2020