(24 نیوز)پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کوپانچ دن کیلئے پیرول پر رہا کر دیا۔کل صبح میاں شہباز شریف اور حمزہ ائیرپورٹ پر والدہ کی میت وصول کرینگے۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی جس کا نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا گیا تھا۔ اب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
چند روز قبل شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کرگئیں تھیں جن کی میت ہفتہ کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور ان کی نمازہ جنازہ لاہور جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔
مسلم لیگ (ن) نے بیگم شمیم اختر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست دی تھی۔