(24نیوز) دبئی میں کام کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے خوشخبری۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں لیبر ویزہ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا یو اے ای حکام نے انتہائی تربیت یافتہ پاکستانی لیبر کی حوصلہ افزائی کی ہے، عرب امارات کی ترجیح کورونا کے دوران بے روزگار ہونے والی ورک فورس کی بحالی ہے جب کہ یو اے نے انتہائی پروفیشنل پاکستانی لیبر کیلئے گولڈن ویزا کی سہولت بھی دی ہے۔
پاکستانی لیبر کیلئے گولڈن ویزا کی سہولت
Nov 27, 2020 | 20:04:PM