(24 نیوز)میاں نوازشریف کی والدہ کی لندن میں نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔برطانیہ میں سخت لاک ڈائون کے باعث بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں نواز شریف، سلیمان شہباز، عابد شیر علی، ناصر جنجوعہ، ڈاکٹر اشرف چوہان، ناصر بٹ و دیگر شامل تھے۔نماز جنازہ کے بعد میت کو پاکستان بھجوانے کے لئےہیتھرو ائیر پورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے میاں نوازشریف اور انکے بیٹوں کو اشتہاری قرار دینے کے باعث پاکستان نہیں آئینگے،ایئر پورٹ پر شہباز شریف والدہ کی میت وصول کرینگے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نواز اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا تھا۔