ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی

Nov 27, 2020 | 20:32:PM
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی گئی ہے جس سے پاکستان میں مائیکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق  بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پروگرام کے ذریعے پاکستان میں ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی، اور برآمدات میں اضافے کے لیے مسابقتی رجحان پیداکیا جائےگا۔
چند ماہ قبل اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض منظور کیا تھا۔