(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ 37ارب روپے کابی آرٹی منصوبہ87ارب روپے تک جاپہنچاپھربھی نامکمل ہے،بی آر ٹی سے حکومتی کارکردگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے،موجودہ اورسابق حکمرانوں کی کشمیر اورآئی ایم ایف سے متعلق پالیسیاں ایک جیسی ہیں،اپوزیشن جماعتیں اقتدارکیلئے امریکاکی منت کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مالاکنڈمیں دارالعلوم تعلیم القرآن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سینتیس ارب کا بی آر ٹی منصوبہ ستاسی ارب تک پہنچا پھر بھی نامکمل ہے،موجودہ حکومت نے اسلام آباد میں 100 ملین مندر کےلئے رکھے لیکن ایک مسجد کےلئے پیسہ خزانہ میں نہیں،موجودہ سمیت گزشتہ حکومتیں سب نا اہل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ اور سابق حکمرانوں کی کشمیر، آئی ایم ایف پر پالیسیاں ایک جیسی ہیں،اپوزیشن امریکا سے وہی پالیسیاں جاری رکھنے کےلئے منت سماجت کر رہی ہے،ان کاکہناتھا غیر اسلامی حکومت ایک بدعت ہےجبکہ امن آشتی،حیا اور عزت کا ذریعہ ہے،علم ہی سے اسلامی معاشرہ اور اسلامی انقلاب آتا ہے۔
بی آر ٹی سے حکومتی کارکردگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
Nov 27, 2020 | 20:39:PM