ن لیگی رہنما کی 80 سالہ والدہ کیخلاف مقدمہ درج

Nov 27, 2020 | 20:47:PM

(24 نیوز)(ن) لیگ کے رہنما اور ایم این اے جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی میاں جاوید لطیف کی والدہ ولایت بی بی، پٹواری شبیر اور ملک طاہر نامی شخص کے خلاف فراڈ، جعلسازی اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
میاں جاوید لطیف نے ایک بیان میں اپنی والدہ کے خلاف مقدمے کو بدترین سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت لیگی رہنماﺅں کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنا کر انہیں حراساں کرنا چاہتی ہے لیکن مسلم لیگ ن حکومت کا ہر میدان میں مقابلہ کریگی۔

مزیدخبریں