وزیراعظم سے انصاری برادران اورامریکی مشہور گلوکارہ کی الگ الگ ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان سے گوجرانوالہ کے انصاری برادران اورامریکا کی مشہور گلوکارہ نے الگ الگ ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے انصاری برادران کی ملاقات میں رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری بھی شریک تھے،انصاری برادران نے کوروناکے دوران حکومتی حکمت عملی اورمعاشی استحکام کیلئے اقدامات پروزیراعظم کوخراج تحسین کیا۔ انصاری برادران کا کہناتھا کہ حکومتی پالیسیوں کوعالمی سطح پرپذیرائی ملی،وزیراعظم کاوژن خطے میں امن کاضامن ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم عمران خان سے امریکی مشہور گلوکارہ نے بھی ملاقات کی،وزیراعظم کی گلوکارہ کو گرین علاقے محفوظ بنانے کی حکومتی مہم میں شرکت کی دعوت دی،امریکی گلوکارہ نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کی تعریف کی اوروزیراعظم کی کاون ہاتھی کو کمبوڈیا بھجوانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا،وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کاون ہاتھی نے پاکستان کے لوگوں کو تقریباً 35 سال خوشی کے لمحات دیئے ہیں۔امریکی گلوکارہ کاکہنا ہے کہ حکومت کا 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ انتہائی قابل تعریف اور قابل ستائش ہے۔
Talking to PM Imran Khan, US celebrity singer Cher says “Protected Areas Initiative”&“Ten Billion Tree Tsunami” initiative of govt are highly commendable, praiseworthy as nature based tools for climate mitigation@PakPMO @ImranKhanPTI @cher @aminattock https://t.co/ZQ5g8mKtpo pic.twitter.com/Gak6EPDLWW
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) November 27, 2020