(24 نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاریا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹیگری اے میں شامل 30 ممالک کی تعداد کم کرکے 22 کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیٹیگری اے میں سنگاپور، آسٹریلیا، چین، مالدیپ، نیوزی لینڈ، نائجیریا، سائوتھ کوریا، سعودی عرب، سینیگال، سری لنکا، ویتنام شامل ہیں۔ان ممالک سے آئے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ، پی سی آر سے استثنیٰ ہوگا، تاہم کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ان مسافروں کو 96 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا۔ نئی ایڈوائزری 31 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔