(24 نیوز)فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضیٰ کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے اے) تعینات کردیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق خاقان مرتضیٰ کی بطور ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔خاقان مرتضیٰ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی تعیناتی فوری طور سے نافذ العمل اورتاحکم ثانی ہو گی۔
سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ڈی جی سول ایوایشن کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خاقان مرتضی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مستقل سربراہ کی تعیناتی سے پاکستان کی ہوابازی کی صنعت مضبوط ہوگی، پی آئی اے اور دیگر ائیرلائنز سول ایوایشن کے ساتھ مل کر ہوابازی کی صنعت کو آگے لے کر جائیں گے۔
چند روز قبل وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا تھا کہ ڈی جی سی اے اے کے حوالے سے عدالت کا حکم ہے تعیناتی کردیں گے ڈی جی سول ایوی ایشن کےلئے600 امیدواروں نے اپلائی کیا جس میں سے 18امیدواروں کوشارٹ لسٹ کیا وہ بھی مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اترے۔