سٹیل ملز کا ملازم برطرفی کاسن کر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

Nov 27, 2020 | 23:33:PM
سٹیل ملز کا ملازم برطرفی کاسن کر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں پاکستان سٹیل ملز کا ملازم 5ہزار سے زائد ملازمین کی برطرفی کا سن کر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ بیٹے نے بتایا کہ برطرفیوں  اور اچانک گھر خالی کرنے کا سن کر ابو پریشان ہوگئے اور طبیعت بگڑ گئی،ہسپتال لے کر گئے مگر جانبر نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹیل ملز کا ملازم حبیب رحمان    کی برطرفی کا سن کر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا،حبیب رحمان کی زندگی سٹیل ملز میں گزری اوربیٹا بھی سٹیل مل کا ملازم تھا،مرحوم کے بیٹے شکیل نے بتایاکہ سٹیل مل سے برطرفیوں کا سنتے ہوئے اور اچانک گھر خالی کرنے پر ابو پریشان ہوگئے جس پر ان کی طبیعت بگڑ گئی ،ابو کو ہسپتال لے گئے مگر جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔
شکیل کاکہناہے کہ سٹیل ملز ملازمین پریشان حال ہیں اچانک سے روزگار چھینا گیااور گھر بھی خالی کروائے جا رہے ہیں،اچانک سے خوشحال زندگی گزارنے والے ملازمین چھت چھننے کی وجہ سے پریشان ہیں۔